کمالیہ: محرم انتظامات، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مقامات کا دورہ
عزاداران کو بہترین سہولیات کیلئے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں:ارم شہزادی
کمالیہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور صفائی، لائٹنگ، پانی کی فراہمی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔