جڑانوالہ: ڈنڈوں سوٹوں سے شہری پر حملہ، مقدمہ درج

جڑانوالہ: ڈنڈوں سوٹوں  سے شہری پر حملہ، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو مبینہ طور پر قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

 تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں عبدالحنان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ ملزمان نے تشدد کے دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں