بھوانہ بازار میں جیب تراشی خاتون کا پرس غائب
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خریداری کے لیے مارکیٹ آنے والی خاتون جیب تراشوں کا شکار بن گئی۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں شبنم نامی خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم جیب تراش اس کے پرس سے نقدی اور موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔