بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ان کے اپنے لوگ رکاوٹ: عمر احمد منے خان

 بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ان کے  اپنے لوگ رکاوٹ: عمر احمد منے خان

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ان کے اپنے ارکان رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو وکیل تبدیل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، عدالت اپنا کام کر رہی ہے اور بانی پی ٹی آئی اپنا معاملہ جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں اور انہیں تمام ضروری سہولتیں بھی حاصل ہیں۔ جب بانی پی ٹی آئی خود عدالت میں پیش ہوتے ہیں تو انہوں نے کبھی ایسی بات نہیں کی اور نہ ہی جیل سے کسی کو اس حوالے سے خط لکھا ہے ۔ پی ٹی آئی میں قیادت کا فقدان ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ جماعت کی قیادت کون کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں