ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اوورلوڈ ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک پر حد سے زیادہ سامان لوڈ ہونے کے باعث وہ نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہا تھا بلکہ کسی بھی وقت ٹریفک حادثے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔