روشن والا:مرمت کے لیے دی گئی گاڑی مبینہ طور پر خوردبرد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرمت کے لیے بطور امانت دی گئی گاڑی مبینہ طور پر خوردبرد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے میں الیاس نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی گاڑی مرمت کے لیے ملزم کے پاس بطور امانت رکھوائی تھی، تاہم ملزم نے گاڑی مرمت کے بعد واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔