اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار، ساتھی گرفتار

 اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار، ساتھی گرفتار

بٹالہ کالونی پولیس نے بوگس چیک مقدمہ میں اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بوگس چیک کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، جبکہ اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے بوگس چیک کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھی غلام مصطفیٰ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں