ملت ٹاؤن: خریداری کے بہانے دکان سے موبائل اور نقدی چوری

 ملت ٹاؤن: خریداری کے بہانے  دکان سے موبائل اور نقدی چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہونے والے ملزمان کاؤنٹر سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

 تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں مزمل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران چند ملزمان خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئے ۔ ملزمان نے اسے باتوں میں الجھائے رکھا اور موقع پاکر کاؤنٹر سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں