نہر میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی،6افراد گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پابندی کے باوجود نہر میں نہانے والے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا، جو حکومتی پابندی کے باوجود نہر میں نہا رہے تھے ۔پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔