4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 50 لاکھ سے زائد مالیت کا مال برآمد

4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، 50 لاکھ سے زائد مالیت کا مال برآمد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا، جو ڈکیتی، چوری، راہزنی، لوٹ مار اور دیگر متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا، جبکہ تلاشی کے دوران وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں