شہری کا بجلی کا میٹر چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں امتیاز علی نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔
پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر رات کی تاریکی میں اس کے گھر کے باہر نصب کیا گیا بجلی کا میٹر، تاریں اور دیگر سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔