سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

نعمت آباد میں اصغر پر ملزموں نے حملہ کیا ،دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنائپر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے نعمت آباد میں اصغر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہو لہان کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں