بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار ، 59 من بھکی برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرکے 59 من سے زائد بھکی برآمد کرلی گئی۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے بابو والا کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حویلی میں رہائش پذیر بین الصوبائی ملزم ظفر علی کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضے سے 59 من سے زائد بھکی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم پشاور سے منشیات منگوا کر سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔