چنیوٹ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، 342 چالان، 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

چنیوٹ: ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزی ، 342 چالان، 6 لاکھ  روپے سے زائد جرمانے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے چنیوٹ میں ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 342 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ، جبکہ 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ 31 بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیوروں، 47 اوورلوڈ گاڑیوں، 5 بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، 5 کم عمر ڈرائیوروں، 6 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور 6 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں