8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، ملزم کے خلاف مقدمہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا) اوباش نوجوان کے خلاف آٹھ سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
محلہ رحمان پورہ کے رہائشی شکیل احمد نے تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کی آٹھ سالہ بیٹی زینب محلے میں موجود تھی کہ فرحان علی نامی ملزم نے اسے مبینہ طور پر ہراساں کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔