ٹھیکریوالا :نہم کلاس کا طالب علم مبینہ جنسی زیادتی کا شکار،مقدمہ درج
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )نہم کلاس کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا،
چک 29 ج۔ب کے رہائشی محمد سلیم کا 15 سالہ بیٹا عبداللہ سلیم گھر سے سودا سلف خریدنے گیا تو ملزم علی رضا اسے ورغلا کر قریبی مسجد کے واش روم میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا، اطلاع پا کر تھانہ ساندل بار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔