الخدمت فاؤنڈیشن کے سمر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

 الخدمت فاؤنڈیشن کے سمر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

فیصل آباد (سٹی رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد نوجوانوں میں سماجی خدمت، قائدانہ صلاحیتوں اور رضاکارانہ جذبے کو فروغ دینا ہے ۔

تقریب میں حالیہ گریجویٹس، طلبہ، سماجی کارکنوں اور رضاکاروں نے شرکت کی۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، ضلعی صدر رائے ندیم الرحمن اور پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے خطاب کیا۔ اکرام الحق سبحانی نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، اگر انہیں درست سمت، عملی تربیت اور خدمتِ خلق کا جذبہ فراہم کیا جائے تو وہ ملک کے روشن مستقبل کے ضامن بن سکتے ہیں۔ سمر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کو سماجی خدمت، قیادت، رضاکارانہ سرگرمیوں، کمیونٹی لیڈرشپ، ڈیجیٹل میڈیا اور کردار سازی کے شعبوں میں عملی تربیت فراہم کرنے کا ایک جامع پلیٹ فارم ہے ۔ شرکا کو پروگرام کے مقاصد، سرگرمیوں اور الخدمت کے فلاحی وژن سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں