منشیات فروش گرفتار ،2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد
سمندری (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او اقبال فرید کی قیادت میں پولیس نے چک نمبر 139 گ ب میں چھاپہ مارا، جہاں سے عامر سہیل نامی ملزم کے قبضے سے دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔