چک نمبر 70 ج ب میں تین روز سے ٹرانسفارمر خراب، شہریوں کو مشکلات

چک نمبر 70 ج ب میں تین روز سے  ٹرانسفارمر خراب، شہریوں کو مشکلات

پینسرہ(نمائندہ دنیا) سب ڈویژن ٹھیکری والا، چک نمبر 70 ج ب پلاٹ میں گزشتہ تین روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔

بجلی کی مسلسل بندش کے سبب شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ شدید گرمی کے باعث بچوں، بزرگوں، خواتین اور مریضوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ واپڈا حکام کو شکایات درج کرائی گئیں، تاہم تاحال ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں