قتل کیس میں2ملز موں کو عمر قید، 5 ، 5لاکھ روپے جرمانہ

قتل کیس میں2ملز موں کو عمر  قید، 5 ، 5لاکھ روپے جرمانہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چنیوٹ پولیس کی تفتیش کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ نے تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر 2225/24 کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزمان شہزاد اور مبشر کو عمر قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 404، 148، 149، 109 اور 411 کے تحت درج تھا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق قتل کے مقدمات میں معیاری تفتیش اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...