چوکی نیو سبز منڈی پولیس کی کارروائی 2رکنی ڈاکو گینگ گرفتار

چوکی نیو سبز منڈی پولیس کی کارروائی 2رکنی ڈاکو گینگ گرفتار

گرفتار ملز موں کی شناخت نوید اور کاشف کے نام سے ہوئی ، وارداتوں کا اعتراف

پنسرہ(نمائندہ دنیا)چوکی نیو سبز منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈاکو گینگ کے ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملز موں کی شناخت نوید اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے ، جو شہریوں سے موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔چوکی انچارج نیو سبز منڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈنگا پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملز موں نے درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...