فیسکو عوام کی خدمت کیلئے پرعزم ہے : ایکسین شیخ محمد اویس
سمندری (نمائندہ دنیا )یامین میڈیکل اینڈ سرجیکل سنٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یامین مرزا نے ایکسین فیسکو سمندری شیخ محمد اویس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر یامین مرزا نے فیسکو کی جانب سے صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور بجلی سے متعلق عوامی مسائل کے حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ایکسین فیسکو شیخ محمد اویس نے کہا کہ فیسکو عوام کا خدمت گزار ادارہ ہے اور بروقت خدمات کی فراہمی اور صارفین کے مسائل کا حل ان کی اولین ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments