جڑانوالہ:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ
غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید شدت، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ گھی، چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے سے عام آدمی کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔مہنگائی ے غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ آمدنی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو چکا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے ، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments