ڈی ایس پی بھوانہ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری، مسائل سنے
شہری معاشرتی و اخلاقی برائیوں، جرائم کی شکایات کو سامنے لائیں :محمد سلیم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے ڈی ایس پی بھوانہ محمد سلیم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامع مسجد اڈا جامعہ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جن پر ڈی ایس پی نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی اور دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔محمد سلیم نے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری لگانا سنتِ نبوی ﷺ ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ معاشرتی و اخلاقی برائیوں، جرائم پیشہ عناصر اور پولیس سے متعلق شکایات بلاجھجھک سامنے لائیں تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments