چہلم امام حسینؓ: جھنگ پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلع جھنگ میں سکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 29 جلوس اور 48 مجالس منعقد ہونگی، جن کی حفاظت کے لیے 1500 سے زائد پولیس اہلکار اور 700 سے زائد رضاکار تعینات کیے جائیں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ جلوسوں کو تین حصوں پر مشتمل حفاظتی حصار فراہم کیا جائے گا، جبکہ نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مسلسل جائزہ لیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments