حفاظتی بند، اراضی حصول میں رکاوٹوں سے منصوبہ سست رو

 حفاظتی بند، اراضی حصول میں رکاوٹوں سے منصوبہ سست رو

مون سون مکمل شدہ حفاظتی بند کو لاہور کے دفاع کیلئے استعمال کیا جائے گا

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کو ممکنہ سیلابی خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے راوی کنارے حفاظتی بند کی تعمیر کا منصوبہ مرحلہ وار آگے بڑھ رہا ہے ۔روڈا کے مطابق مجموعی طور پر چھیالیس کلومیٹر طویل حفاظتی بند تعمیر کیا جانا ہے ، جس میں سے چودہ کلومیٹر مکمل ہو چکا ہے ۔اراضی کے حصول میں قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کے باعث منصوبے کی رفتار متاثر ہوئی، تاہم باقی ماندہ زمین حاصل کرنے کا عمل جاری ہے ۔موجودہ مون سون کے دوران مکمل شدہ حفاظتی بند کو لاہور کے دفاع کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ آئندہ ایک سال میں منصوبہ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راوی کے ممکنہ سیلابی خطرات سے لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی، روڈا، نے حفاظتی بند کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت جاری رکھی ہوئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران بعض مقامی افراد حفاظتی بند کے لیے اراضی دینے پر آمادہ ہو جاتے ہیں، تاہم پانی اترنے کے بعد بعض علاقوں میں دوبارہ اعتراضات سامنے آ جاتے ہیں، جس سے لینڈ ایکوزیشن کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔روڈا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ اراضی کے حصول کیلئے لینڈ ایکوزیشن کا عمل مسلسل جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...