حساس مقامات پر عملہ ہر وقت دستیاب رکھا جائے ،کمشنر

 حساس مقامات پر عملہ ہر وقت دستیاب رکھا جائے ،کمشنر

نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں ،ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے شہری سیلاب، سٹی بیوٹیفکیشن اور شہری مسائل سے متعلق اجلاس کے ضمن میں ایم ڈی واسا ابو بکر عمران اور ایکسیئن ہائی ویز ملک گلفام اعوان کو اپنے دفتر طلب کیا۔کمشنر نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بارش الرٹ کے پیش نظر نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام حساس مقامات پر عملہ، مشینری اور ضروری وسائل ہر وقت دستیاب رکھے جائیں تاکہ بارش کی صورت میں پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں، نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کو یقینی بنائیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے واضح کیا کہ بارشوں کے دوران غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ محکمے عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...