جعلی ویزے پر سعودیہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

 جعلی ویزے پر سعودیہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

جعلی ویزے پر سعودیہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مبینہ جعلی سعودی ویزے پر سفر کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو مبینہ جعلی سعودی ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔مسافر احمد علی، رہائشی لاڑکانہ، سندھ پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب کے وزٹ ویزا کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران سفری دستاویزات مشکوک پائے جانے پر اسے مزید جانچ کے لیے ریفر کیا گیا۔اس دوران تفصیلی جانچ کے دوران پیش کیا گیا سعودی پیپر ویزا مبینہ طور پر جعلی پایا گیا۔ جس کے بعد مزید جانچ سے معلوم ہوا کہ ویزا پر درج یو اے ای ریزیڈنس ویزا نمبر دراصل مسافر کا پاکستانی قومی شناختی کارڈ نمبر تھا، جبکہ درج میعاد ختم ہونے کی تاریخ بھی اس کے قومی شناختی کارڈ کی ایکسپائری تاریخ سے مطابقت رکھتی تھی۔مزید برآں ویزا پر درج نمبر کا فارمیٹ بھی سعودی ویزوں کے مقررہ فارمیٹ سے مختلف پایا گیا، جس سے دستاویز کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...