وزیر بلدیات نے جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی رونمائی کردی
اسمارٹ سٹی پلانز کی تیاری اور لینڈ مینجمنٹ میں شفافیت آئے گی، ناصر حسین شاہحج قرعہ اندازی کا انعقاد ،کامیاب ہونے والے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد
کراچی(اے پی پی)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ کر کے ادارے میں متعارف کرائے گئے جدید جی آئی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی کی۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کواس موقع پر ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا گیا، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ سٹی پلان بنانے میں مدد ملے گی، سندھ کے لینڈ مینجمنٹ اداروں کے پلاٹس کی نشاندہی باآسانی ممکن بنائی جاسکے گی، مزید اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گوگل تصاویر کے ذریعے اسمارٹ سٹی پلان مرتب کئے جائیں گے ۔اس موقع پر ادارے کے افسران و ملازمین کے لیے حج کی قرعہ اندازی بھی منعقد کی گئی،جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر وسیم شمشاد، سینئر ڈائریکٹر شکیل صدیقی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سمیت سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی اور کے ڈی اے کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی امور میں شفافیت، رفتار اور موثر نگرانی کو فروغ ملے گا جبکہ عوام کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جدید ڈیجیٹل نظام سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments