پڈعیدن:900 لٹر سے زائد مسروقہ ڈیزل برآمد، ملزم گرفتار
پڈعیدن(نمائندہ دنیا)سی آئی اے پولیس نوشہروفیروز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر مختلف گاڑیوں سے ڈیزل چوری کرنے والے ملزم عاشق حسین ولد رحیم بخش لاشاری کو گرفتار کرلیا۔
جس کے قبضے سے 900 لٹر سے زائد مسروقہ ڈیزل اور ایک لوڈر رکشہ برآمد کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ نیشنل ہائی وے پر کھڑی مختلف گاڑیوں سے ڈیزل چوری کر کے مختلف مقامات پر فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments