ڈپٹی کمشنر سرگودھا کاتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سرگودھا کاتحصیل  ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے حوالے سے ان سے فیڈبیک بھی حاصل کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ، جبکہ ادویات کی دستیابی، صفائی اور عملے کی حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...