بجلی کے بے ہنگم اورلٹکے ہوئے تارکسی وقت بھی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں ، اہل علاقہ
بھلوال(نمائندہ دنیا)ظہورحیات کالونی ،نورحیات کالونی،اشرف کالونی سمیت دیگر گلیوں اورروڈزپرمیں بجلی کے بے۔
ہنگم اورلٹکے ہوئے تارکسی وقت بھی حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں اہل علاقہ کا واپڈاحکام سے ان تاروں کو فوری پر طوردرست کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق بھلوال کی کثیر آبادی کے علاقہ ظہورحیات کالونی بھلوال کی متعددگلیوں میں واپڈاکی جانب سے گھروں اوردکانوں کو دیئے جانیوالے کنکشنز کی تاریں جوکہ بے ہنگم اورلٹکی ہوئی ہیں جو کسی بھی وقت ٹوٹ کر گرسکتی ہیں جن کے باعث کوئی بھی جانی نقصان ہوسکتا ہے برسات کے اس موسم میں جہاں واپڈا کی جانب سے دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات کی جاتیں ہیں وہیں پر ان بے ہنگم اور لٹکی ہوئی تاروں کو درست کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے اہل علاقہ نے ایکسئین واپڈا اور ایس ڈی اوپرانا بھلوال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ان تاروں کو درست کروایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بچاجاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments