بیرونِ ملک فرار اشتہاریوں کی جائیدادوں کی نیلامی کا فیصلہ
گرفتاری کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کی مسلسل نگرانی ضروری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آرپی اومحمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت اجلاس، بیرونِ ملک فرار اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کے عمل میں تیزی لانے اور منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تفصیل کے مطابق آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اندرون و بیرونِ ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کیے گئے اقدامات اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ۔ ڈی ایس پی لیگل ریجنل آفس قاسم حیات رانجھا نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی پی او خوشاب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو، چاروں اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی لیگل اور متعلقہ عملے نے شرکت کی۔ آر پی او نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کی مسلسل نگرانی ضروری ہے ۔ چھوٹے جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا سنگین جرائم کے انسداد کا موثر ذریعہ ہے پولیس اقدامات سے منشیات فروشوں کو سزا دلوانے کی شرح میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ جس کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments