ضلع بھر کے542درخواست گزاروں میں سرکاری اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم

ضلع  بھر کے542درخواست  گزاروں  میں  سرکاری  اراضی  کے  الاٹمنٹ  سرٹیفکیٹس  تقسیم

مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ،امیدواروں کا انتخاب میرٹ، ڈیجیٹل جانچ پڑتال اور قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا،مستحق کاشتکاروں کو زرعی معاونت بھی فراہم کی جائے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت بے زمین کاشتکاروں کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیے گئے \\\"اپنا کھیت، اپنا روزگار\\\" پروگرام کے تحت آرٹس کونسل سرگودھا میں ایک پروقار تقریب ہوئی، جس میں ضلع بھر کے 542 کامیاب درخواست گزاروں میں سرکاری زرعی اراضی کے الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے کہا کہ پروگرام میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا اور کامیاب امیدواروں کا انتخاب میرٹ، ڈیجیٹل جانچ پڑتال اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا تاکہ حقیقی مستحق افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مستحق کاشتکاروں کو صرف زمین ہی نہیں بلکہ زرعی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقل روزگار حاصل کر سکیں اور باعزت طریقے سے اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورا عمل جدید ڈیجیٹل نظام، سکروٹنی، اپیلوں اور شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو الاٹ شدہ زمینوں پر مستحقین کو قبضہ بھی دلوائے گا جبکہ محکمہ زراعت انہیں فنی اور زرعی معاونت فراہم کرے گا تاکہ یہ منصوبہ حقیقی معنوں میں کامیاب ہو۔رکن پنجاب اسمبلی سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ پروگرام دیہی علاقوں میں خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث نے کہا کہ بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی فراہمی حکومت کے عوام دوست وڑن کا عملی مظہر ہے ، جس سے ہزاروں مستحق خاندانوں کو باعزت روزگار اور بہتر مستقبل میسر آئے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...