سابقہ رنجش ،خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ، قتل کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں پروین اختر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ محلہ طارق آباد میں واقعہ وہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ملزم کی جانب سے اس کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی گئی اور اس دوران قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جبکہ خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments