جھنگ:اینٹی کرپشن کا نائب تحصیلدار دفتر میں چھاپہ، کلرک گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ جھنگ نے مبینہ رشوت ستانی کی اطلاع پر نائب تحصیلدار کے دفتر میں چھاپہ مار کر کلرک نعیم سپرا کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے کے ساتھ حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے وقت نائب تحصیلدار حافظ عطا بھی دفتر میں موجود تھے ۔ ابتدائی کارروائی کے بعد انہیں موقع پر جانے کی اجازت دے دی گئی، جبکہ کلرک نعیم سپرا کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے اور دفتر کا ریکارڈ سمیت دیگر شواہد بھی اپنی تحویل میں لے رہی ہے ۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ، جس کے بعد شواہد اور حقائق کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments