قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی: ڈاکٹر نوید عاطف

قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی: ڈاکٹر نوید عاطف

ڈی پی او کی اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات، میرٹ پر تفتیش کی ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے اہم مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ تھانوں کے سربراہان، تفتیشی افسران اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے مدعیان سے پولیس کارروائی کے بارے میں رائے لی اور تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی اور دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملز موں کو گرفتار کرنے اور مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شہری پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں بلاجھجھک ان کے دفتر سے رجوع کریں۔ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...