ٹوبہ :بیوٹیفکیشن منصوبے کی آرائشی لائٹس اور فوارے غیر فعال

ٹوبہ :بیوٹیفکیشن منصوبے کی آرائشی لائٹس اور فوارے غیر فعال

سہولیات غیر فعال رہنے پر تاجروں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مرکزی بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر کروڑوں روپے خرچ کیے جانے کے باوجود منصوبے کے حقیقی ثمرات شہریوں تک نہ پہنچ سکے ۔ صدر بازار، کمیٹی بازار اور دیگر اہم تجارتی مراکز میں نصب آرائشی لائٹس، رنگ برنگے فوارے اور دیگر تزئین و آرائش کی سہولیات غیر فعال رہنے پر تاجروں اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے منصوبے میں آرائشی لائٹس، فوارے ، ٹف ٹائلز، شیڈز اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی تھیں، تاہم شہریوں کے مطابق آرائشی لائٹس اور فوارے باقاعدگی سے فعال نہیں کیے جا رہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ شام کے اوقات میں اگر لائٹس اور فوارے باقاعدگی سے چلائے جائیں تو بازاروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا، شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر آئے گا اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل سکتا ہے ۔شہریوں اور تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب تنصیبات کی فوری مرمت، آرائشی لائٹس اور فواروں کو روزانہ شام کے وقت فعال کرنے اور منصوبے کی مستقل مانیٹرنگ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری وسائل سے مکمل کیے گئے منصوبے کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...