اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،نالے پر بنی 19 دکانیں سیل

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،نالے پر بنی 19 دکانیں سیل

جی الیون گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی ہوٹل بھی ہٹا دیا گیا، 3افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا، اے سی شالیمار کی جانب سے کارروائی، ای الیون نالے پر قائم 19 دکانیں سیل، 3 افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر کی تمام غیر قانونی دکان مالکان کے خلاف اندراج مقدمہ کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ اے سی شالیمار کی جانب سے جی الیون گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی ہوٹل بھی ہٹا دیا گیا جبکہ اے سی سٹی کی بلیو ایریا میں کاروائی میں سڑک کنارے قائم تجاوزات ختم، 5 گرفتار کر لئے گئے ، اے سی صدر کی جانب سے مارگلہ ایونیو پر ایچ ٹی وی موومنٹ کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔ 6 ٹرک اور 1 ٹریکٹر ٹرالی کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...