ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر
خالد جاوید گورائیہ کا اجلاس،صفائی کی کارکردگی، مشینری اور افرادی قوت کا جائزہ
وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کی کارکردگی، مشینری اور افرادی قوت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پروگرام میں مزید بہتری لانے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب پروگرام پر خصوصی توجہ ہے ، اس لیے گلی محلوں، خالی پلاٹوں کی صفائی اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن یقینی بنائی جائے ۔ قصبوں اور دیہات میں بھی صفائی کے معیار کو بہتر کیا جائے ۔ کسی قسم کی سستی، کاہلی یا نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ستھرا پنجاب ورکرز کی بروقت تنخواہوں، حاضری اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی ستھرا پنجاب روزانہ دو گھنٹے فیلڈ میں گزاریں اور یونین کونسلوں میں مشینری و ورکرز کی حاضری چیک کریں۔ روزانہ چیک لسٹ کے مطابق کارکردگی کی مارکنگ اور کے پی آئیز کی بنیاد پر نمبرنگ کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کام نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور پروگرام میں کرپشن یا نااہل افراد کی کوئی گنجائش نہیں۔ عارضی کلیکشن پوائنٹس کی صفائی، اینٹی لٹرنگ سکواڈ کو متحرک کرنے اور دکانداروں و ریڑھی والوں کو سڑکوں پر کچرا پھینکنے سے روکنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments