ملتان وہاڑی روڈ کو سرسبز و گرین کوریڈور بنانے کا فیصلہ
ملتان (وقائع نگار خصوصی)تکمیل کے مراحل میں داخل ملتان وہاڑی روڈ کو شاندار شجرکاری کے ذریعے سرسبز و خوبصورت روڈ کوریڈور میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔
اس سلسلے میں کمشنر عامر کریم خاں کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں روڈ کے دونوں اطراف، گرین بیلٹ اور مختلف حصوں میں شجرکاری کے جامع پلان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہاڑی روڈ پر ایسے مقامی، مضبوط اور ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے جو موسمی حالات اور ٹریفک کے دباؤ کو برداشت کرسکیں۔ پودوں کے انتخاب میں روڈ سیفٹی، بقا اور مستقبل میں مناسب افزائش کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے گا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وہاڑی روڈ کو جدید انفراسٹرکچر کے ساتھ خوبصورت، سرسبز اور شاداب روڈ کوریڈور میں تبدیل کیا جائے گا۔ شجرکاری میں درختوں، جھاڑیوں اور پھولدار پودوں کی متوازن ترتیب اپنائی جائے گی۔ تاکہ سڑک کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو۔انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف حصوں میں درختوں اور جھاڑیوں کی مکس پلانٹیشن کے ذریعے منفرد لینڈ اسکیپنگ کی جائے اور مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والے پودوں کا انتخاب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کا مقصد صرف خوبصورتی میں اضافہ نہیں بلکہ پودوں کی بقا اور طویل مدتی نگہداشت یقینی بنانا بھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments