حساس مقدمات ترجیحاََ نمٹائے جائیں، عثمان اکرم گوندل

حساس مقدمات ترجیحاََ نمٹائے  جائیں، عثمان اکرم گوندل

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل کی زیرصدارت ریجنل پولیس آفس میں کرائم میٹنگ ہوئی، جس میں ملتان ریجن کے چاروں اضلاع میں امن و امان، جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔

 اجلاس میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر ودیگرشریک ہوئے ۔آر پی او عثمان اکرم گوندل نے جرائم کی مجموعی شرح میں کمی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے پولیس کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حساس نوعیت کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے ، ملوث ملزموں اور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری یقینی بنانے اور تفتیش کا معیار بہتر کرنے پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مقدمات کے میرٹ پر تیز رفتار فیصلوں کو یقینی بنایا جائے اور جرائم کے خاتمے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس افسروں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ شہریوں کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...