جنرل ہسپتال کی ورکنگ کو پیپرلیس بنانے کا آغاز

جنرل ہسپتال کی ورکنگ  کو پیپرلیس بنانے کا آغاز

لاہور(سٹاف رپورٹر)جنرل ہسپتال کی ورکنگ کو پیپرلیس بنانے کا آغاز،مرحلہ وار تمام شعبوں سے کاغذی کارروائی ختم کردی جائیگی۔

 پہلے مرحلے میں پیڈیاٹرک ڈیپارٹمنٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے اسکی تکمیل کے بعد مریض بچوں کے تمام لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات کا اندراج، تشخیصی رپورٹس اور کلینیکل ہسٹری کو آن لائن پورٹل پر محفوظ کیاجائیگا ۔جدید نظام کی افتتاحی تقریب ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد کی زیر صدارت ہوئی۔ اس موقع پر ایم ایس نے کہا ڈیجیٹلائزیشن سے کاغذی فائلوں کے ضیاع کا خطرہ ختم ہو جائے گا اور ڈاکٹرز کو ایک کلک پر مریض کی ہسٹری دستیاب ہو گی جس سے علاج معالجے میں بہتری آئیگی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...