اے پی ایس ہائی سکول نے لاہور گرامرکو شکست دیدی
زین کی شاندار بیٹنگ ،58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی دلائی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پی سی بی اسکول ٹیلنٹ پروگرام، شہداء اے پی ایس ہائی اسکول نے لاہور گرامر اسکول کو شکست دے دی، تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسکول ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے پروگرام میں گورنمنٹ شہداء اے پی ایس ہائی اسکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور گرامر اسکول کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، یونیورسٹی آف سرگودھا میں کھیلے گئے 40 اوورز کے میچ میں لاہور گرامر اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز کا ہدف دیا، جسے گورنمنٹ شہداء اے پی ایس ہائی اسکول نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 23 اوورز میں حاصل کرلیا، فاتح ٹیم کی جانب سے زین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، بولنگ میں عبدالرحمن نے 4، طلعت نے 3 جبکہ فہد نے 2 وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا، میچ کے اختتام پر نیو اسٹار کرکٹ کلب کے سیکرٹری عتیق الرحمن کمبوہ، پرنسپل اے پی ایس سکول سر سید احتشام الحق ہمدانی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے انڈر 19 کوچ و لوکل ٹیلنٹ انچارج اور کوچز راجا، سید حسن اور کوچ کپتان محمدارشد نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر منتظمین نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ محنت اور کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں تاکہ اسکول لیول سے سامنے آنے والا ٹیلنٹ مستقبل میں ملکی کرکٹ کا حصہ بن سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments