گورنر سے کمانڈر کراچی کی ملاقات، بحری سلامتی اور آبی وسائل پر تبادلہ خیال
کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور ملکی بحری سلامتی، بلیو اکانومی اور آبی وسائل کے موثر استعمال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
منگل کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کے وسیع سمندری وسائل ملکی معیشت اور ترقی کیلئے اہم مواقع فراہم کرتے ہیں۔بلیو اکانومی کے فروغ سے روزگار، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے مربوط حکمت عملی ضروری ہے ،سمندری وسائل، ماہی گیری، میری ٹائم تجارت اور ساحلی ترقی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے ساتھ سمندری وسائل کے تحفظ میں پاک بحریہ کا کردار اہم ہے ۔ گورنر سندھ نے پاکستان کی بحری سلامتی اور دفاع کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments