جامعہ اشرفیہ میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار کاانعقاد
حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے :مقررین
لاہور (سیاسی نمائندہ)جامعہ اشرفیہ میں تحفظ حرمین شریفین سیمینار نائب مہتمم حافظ اسعد عبید کی زیر صدارت ہوا ۔ دینی جماعتوں کے رہنماؤں، مختلف مدارس کے سربراہان اور جید علما نے شرکت کی ۔ مولانا سیف الرحمن المہند، مولانا اجود عبید،مولانا حافظ زبیر حسن چیئرمین قرآن بورڈ ، مولانا یوسف خان، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا ڈاکٹرسعد صدیقی، مولانا عزیز الرحمن ثانی ودیگر علما نے خطاب میں کہا امت مسلمہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے متحد ہے ۔ کسی قوت کو حرمین شریفین کی حرمت و تقدس پامال نہیں کرنے دینگے ۔حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اس مقصد کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا ۔حافظ اسعد عبید نے کہا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ جب بھی آواز دینگے ،پوری امت مسلمہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے تیارہوگی ۔مقررین نے مسلم ممالک میں باہمی تعاون اور اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔سیمینار کے اختتام پر متفقہ قرارداد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مکہ دفاعی معاہدے کو عالم اسلام کے اتحاد، باہمی تعاون اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مؤثر ذریعہ بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments