گوجرہ :رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق، 6 زخمی

گوجرہ :رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق، 6 زخمی

حادثہ موچی والا روڈ پرپیش آیاد،منظوراں بی بی اور حسن عرف شانی موقع پردم توڑگئے

 گوجرہ (نمائندہ دنیا) موچی والا روڈ پر لوڈر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 351 ج ب کلیانداس ڈھول بستی کے رہائشی فیصل وغیرہ لوڈر رکشہ میں سوار ہوکر محنت مزدوری کے لیے شہر کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی سلیج سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا۔حادثے میں 22 سالہ فیصل، 13 سالہ عمران، 65 سالہ زرینہ بی بی، 40 سالہ شمیم بی بی، 60 سالہ کنیزاں بی بی، 25 سالہ رابعہ بی بی، 54 سالہ منظوراں بی بی اور 17 سالہ حسن عرف شانی شدید زخمی ہوگئے ۔ منظوراں بی بی اور حسن عرف شانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ دیگر چھ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...