رورل ہیلتھ سنٹر چک 30 کی اپ گریڈیشن، نئی عمارت کا افتتاح
عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح :راناثنااللہ حلقے کے 11 مریم نواز ہیلتھ منیجرز کو الٹراساؤنڈ مشینیں بھی فراہم کردی گئیں
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں نے رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 30 کا دورہ کیا، نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور نئی عمارت کا جائزہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور عوام کو معیاری بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہیں۔ دیہی علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 30 ج ب کی اپ گریڈیشن اسی سلسلے کی کڑی ہے ، جس سے علاقے کے عوام کو صحت کی جدید اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ رانا ثناء اللہ خاں نے رورل ہیلتھ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حلقے کے 11 مریم نواز ہیلتھ منیجرز کو الٹراساؤنڈ مشینیں بھی فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments