میرپور خاص بورڈ، بارہویں سائنس، جنرل کے نتائج، طالبات کی سبقت
پہلی، دوسری پوزیشن حاصل، مجموعی طورپرکامیابی کا تناسب 90.44فیصد رہا
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ثانوی واعلیٰ ثانو ی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات محمد حسن نوہڑی نے بارہویں جماعت (پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس) کے نتائج کا اعلان کردیا، پری میڈیکل گروپ میں 20617 اُمیدواروں نے امتحانات میں شمولیت حاصل کی جس کے مطابق سال 2026 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 90.44 فیصد رہا پری میڈیکل گروپ میں کامیاب طالبعلموں میں پہلی پوزیشن سیٹ نمبر 74714طوبیٰ بنت امداد احمد سندھ بلک ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ نے 975نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سیٹ نمبر 64453 عتیقہ آصف بنت محمد آصف خان گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نوکوٹ کی طالبہ نے 972 نمبر لے کر حاصل کی اور تیسری پوزیشن سیٹ نمبر 61750 مرتضیٰ علی ولد میر محمد گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج کے طالب علم نے 969 نمبر لے کر حاصل کی۔
سائنس جنرل گروپ میں 536 اُمیدواروں نے امتحانات میں شمولیت حاصل کی جس کے مطابق کامیابی کا تناسب 80.97 فیصد رہا ، سائنس جنرل گروپ میں کامیاب طالبعلموں میں پہلی پوزیشن سیٹ نمبر 84206نیہا کماری بنت جئی پرکاش نے 927نمبر، دوسری سیٹ نمبر 84207 شیلہ بنت کھانچند نے 922 نمبر، تیسری دو طالبعلموں نانک رائے ولد ارجن کمار اور لال چند ولد اشوک کمار نے 920 نمبر لے کر حاصل کی ۔ اسی طرح باقی اُمیدواروں میں 38 نے اے ون گریڈ ،258 نے اے گریڈ لیا، جبکہ 102 طالب علم کامیابی حاصل نا کرسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments