موٹر سائیکل سوار سمیت 2 افراد حادثات کی نذر

 موٹر سائیکل سوار سمیت 2 افراد حادثات کی نذر

ماڑی پور میں ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور فرار ایمپریس مارکیٹ کے قریب زخمی 75سالہ بزرگ دم توڑ گیا

کراچی(این این آئی)شہر میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، ماڑی پور میں ٹریلر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ صدر میں 11 ستمبر کو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 3 کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر 42 سالہ موٹر سائیکل سوار سکندر ولد خمیسو جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سکندر مین روڈ پر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک سلپ ہوکر سڑک پر گر گیا، اسی دوران عقب سے آنے والا ٹریلر اسے کچلتا ہوا گزر گیا۔حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ متوفی کے ورثا کی تلاش بھی جاری ہے ۔دوسرے واقعے میں صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب 11ستمبر کی شب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا تقریباً 75 سالہ بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثے کے بعد زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے جبکہ متوفی کی شناخت اور حادثے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...